ابنا: رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم نے آج ایسی حالت میں غزہ پٹی پر حملے جاری رکھنے پر تاکید کی ہےکہ جب غزہ پٹی پر سترہ دنوں سے جاری حملوں میں اب تک سات سو چالیس سے زیادہ افراد شہید اور چار ہزار پانچ سو سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔ صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع کے مطابق غزہ پٹی میں جنگ بند کرانے پر مبنی امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکی ہیں۔ صیہونی سیکورٹی فورس کے ایک سابق کمانڈر یاکوف بری نے بھی غزہ پٹی میں جنگ بندی اور اس علاقے سے اسرائيلی فوج کی پسپائي کو بعید قرار دیا ہے۔
.......
/169